اراضی کے انتقال کی منسوخی کیخلاف تاخیر سے دائر درخواست مسترد

اراضی کے انتقال کی منسوخی کیخلاف  تاخیر سے دائر درخواست مسترد

لاہور (کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ نے اراضی کے انتقال کی منسوخی کے خلاف تاخیر سے دائر درخواست مسترد کردی، عدالت نے ڈیڑھ سال کی تاخیر پر درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس ملک وقار حیدر اعوان نے شہری پٹھانی مائی کی درخواست پر 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ عدالت صرف ان افراد کی مدد کرتی ہے جو اپنے حقوق کیلئے بروقت بیدار ہوں، جبکہ اپنے حقوق کے تحفظ میں غفلت برتنے والے شہری کو غیر معمولی ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں