سول لائنز ڈویژن پولیس کی ہنگامی مشقوں کا انعقاد
لاہور (کرائم رپورٹر) امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور پولیس ریسپانس کو مزید مؤثر بنانے کیلئے سول لائنز ڈویژن پولیس نے ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا۔
ایس پی سول لائنز چودھری اثر علی کی زیر نگرانی 90 شاہراہ قائد اعظم پر موک ایکسرسائز کی گئی، جس میں پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے بھرپور شرکت کی۔