موٹر سائیکل ریس پر سٹے بازی کرنے والے 6 ملزم زیرحراست
لاہور (کرائم رپورٹر) شاد باغ پولیس موٹر سائیکل ریس پر سٹے بازی کرنے والے 6 ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق شادباغ پولیس نے کارروائی کے دوران شاد باغ کی کشادہ سڑکوں پر تیز رفتاری کے اوپر سٹے بازی کرنے والے ملزمان حماد،اعجاز،تیمور،نوید۔۔۔
غلام مرتضیٰ اور نوید کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی نقد رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا ہے ۔