سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر85 دکانیں سیل

 سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر85 دکانیں سیل

اسسٹنٹ کمشنرز کے آپریشنز ،دکانوں میں چھوٹے بڑے سٹورز بھی شامل

لاہور(اے پی پی)ضلعی انتظامیہ لاہور نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل اور جرمانے عائد کر دیئے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے بڑے پیمانے پر آپریشنز کئے ۔تحصیل صدر،کینٹ اور شالیمار میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کی بروقت بندش یقینی بنائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عابد ممتاز خان سیال نے بیدیاں روڈ اور برکی روڈ سمیت تحصیل بھر میں سرویلینس یقینی بنائی،متعدد وارننگز کے بعد درجنوں املاک سربمہر کیں جبکہ اے سی کینٹ سیدہ سنبل جاوید نے 625 انسپکشنز کیں، 15 دکانیں سیل کیں اور40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔سیل ہونے والی دکانوں میں چھوٹے بڑے سٹورز، دکانیں اور دفاتر شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں