ننکانہ صاحب:ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن، سویٹس یونٹ سیل
ننکانہ صاحب(خبر نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ننکانہ صاحب میں ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک سویٹس یونٹ کو سیل کر دیا اور مقدمہ درج کرلیا۔
فوڈ اتھارٹی نے کارروائی موڑکھنڈا کے علاقے میں کی جہاں کھوئے کا سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہو گیا۔ رپورٹ میں ثابت ہوا کہ کھویا پیور فوڈ قوانین کے برخلاف تیار کیا جا رہا تھا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے یونٹ بند کر دیا گیا۔ ناقص اور غیر معیاری کھوئے کو خوبصورت پیکنگ کے ذریعے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔