دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں دوسرے حج تربیتی پروگرام کاانعقاد

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں دوسرے  حج تربیتی پروگرام کاانعقاد

لاہور(این این آئی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں دوسراحج تربیتی پروگرام کاانعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں عازمین کو مناسک حج اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے آداب سکھائے گئے۔

معروف ٹرینرز نے تر بیتی حج پروگرام میں شرکت کرنیوالوں کو تفصیل کیساتھ میقات سے احرام باندھنا اور نیت کرنا، عرفہ کے دن غروب آفتاب تک میدان عرفات میں رہنا، مزدلفہ میں وقوف کرنا، جمرات کو کنکریاں مارنے کاطریقہ سکھایا۔ معروف ٹرینر مفتی محمدمدنی سعید ی اورمفتی محمداحمدسعیدی نے عازمین کو قربانی کرنا، سرکے بال منڈوانا یاکٹوانا، طوائف وداع کرنا، حجر اسود کا بوسہ دینا کے سنت طریقہ بارے آگاہی دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں