سکھ یاتریوں کا شہباز شریف کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنیکا مطالبہ

سکھ یاتریوں کا شہباز شریف کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنیکا مطالبہ

پاکستان کی کوششوں سے اسلام آباد مذاکرات سے تناؤ ، خوف کم ہوا :مندیپ سندھو

 ننکانہ صاحب (خبر نگار )بھارتی سکھ یاتری بھی پاکستان کی امن پسند پالیسی کے معترف، شرومنی اکالی دل امرتسر نے قیام امن کیلئے کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف کو نوبل امن کیلئے نامزد کرنے کا مطالبہ کر دیا، پردھان شرومنی اکالی دل امرتسر مندیپ کور سندھو نے گوردوارہ جنم استھان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا،یران جنگ بندی کروا کر پوری دنیا میں جاری تناؤ اور خوف کی کیفیت کو کم کیا ، اس جنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں تناؤ اور خوف بڑھ رہا تھا، پاکستان کی کوششوں سے اسلام آباد میں امریکا،ایران میں مذاکرات سے یہ تناؤ اور خوف کم ہوا ہے ، دنیا میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کو نوبل امن ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں