7کنال جائیداد، فراڈ مقدمہ:فرد سے متعلق ایگریمنٹ کی تفصیلات طلب

7کنال جائیداد، فراڈ مقدمہ:فرد سے  متعلق ایگریمنٹ کی تفصیلات طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں 7 کنال جائیداد اور فراڈ مقدمہ میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ۔۔۔

 عدالت نے فرد سے متعلق ایگریمنٹ کی تفصیلات طلب کرلیں اورریمارکس دیئے کہ یہ جو کہتے ہیں بائیو میٹرک ختم ہونی چائیے اگر بائیو میٹرک کروائی ہوتی اتنے مسائل نہ ہوتے ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو درخواست گزار انوار نے موقف اپنایا کہ فیکٹری ایریا پولیس نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ میں گرفتار کیا۔فریقین نے پولیس کی ملی بھگت سے ایف آئی آر درج کروائی ۔ فردِ بیع کے اجرا اور منسوخی سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔ سول عدالت سے حکم امتناعی لیکرہراساں کیا گیا،اینٹی کرپشن اور سیشن کورٹ میں درخواستیں دیکر دباؤ ڈالا گیا، عدالت ضمانت منظور کرے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں