سٹریٹ لائٹس کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سٹریٹ لائٹس کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سبزہ زار، کاہنہ ، فیروز پور روڈ کے علاقوں میں لائٹس اَب سولر پاور سے روشن ہونگی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے نے انرجی بچاؤ اور ماحول دوست ترقی کی جانب قدم اٹھاتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ سسٹین ایبل ماڈل کے تحت سبزہ زار، کاہنہ اور فیروز پور روڈ کے علاقوں کی سٹریٹ لائٹس اب مرحلہ وار سولر پاور سے روشن ہونگی۔ذرائع کے مطابق سسٹین ایبل ماڈل کے پی سی ون میں سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی لاگت کو شامل کر لیا گیا ہے اور یہ منصوبہ ایل ڈی اے کے ذاتی وسائل سے مکمل کیا جائے گاجس سے بجلی کے بوجھ میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے ۔ایل ڈی اے ایونیو ون ہاؤسنگ سکیم کو اس ماڈل کے تحت سب سے پہلے اپ گریڈ کیا جائے گاجہاں مین بلیوارڈ اور مرکزی شاہراہوں پر دو ہزار سے زائد سولر سٹریٹ لائٹس نصب کی جائینگی۔یہ پہلا موقع ہے جب ایل ڈی اے کی کسی ہاؤسنگ سکیم میں سولر انرجی کا براہ راست استعمال کیا جا رہا ہے جو نا صرف ماحول دوست اقدام ہے بلکہ سرکاری وسائل کی بچت کا ذریعہ بھی بنے گا۔ماحولیاتی تبدیلیوں اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں پرایل ڈی اے نے سسٹین ایبل ماڈل میں سولر لائٹس کے منصوبے کو شامل کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں