شہر میں دومقامات سے لاشیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شہرسے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، پولیس نے مردہ خانے منتقل کردیں ۔
کوٹ لکھپت کے علاقہ ہدایتا پھاٹک کے قریب 55 سالہ شخص ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہو گیا ۔واقعہ ٹرین حادثہ ہے یا خودکشی ،پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔مناواں کے علاقہ سے رات گئے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔