نہم کے امتحان میں3امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے
لاہور(خبر نگار)ایجوکیشن بورڈلاہور کے زیر اہتمام جاری نہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں 3 امیدوارفزکس کے پرچے میں نقل کرتے پکڑے گئے۔
کنٹرولر امتحانات نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دوروں پرامیدواروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز رائیونڈ میں حذیفہ سے کتاب برآمد ہوئی، اسی مرکز میں ابراہیم کو بھی نقل کرتے پکڑا گیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیدیاں روڈ قصور سے اریبہ بتول نقل کرتے پکڑی گئی ۔ تینوں کیخلاف یو ایم سی کاکیس درج کر لیا گیا ۔