پاور ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر میں رائٹ آف وے بارے ورکشاپ
صدیوں پرانے قانونی ڈھانچے میں اصلاح ناگزیر ہے :ماریہ رفیق ودیگر کاخطاب
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) کی جانب سے پاور ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر میں رائٹ آف وے سے متعلق مسائل پر لمز میں اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ قانونی ماہرین، ترقیاتی شراکت داروں اور پاور سیکٹر سے وابستہ اہم سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی تاکہ منصوبوں کیلئے زمین کے حصول سے متعلق چیلنجز کے حل کیلئے نئے قانونی اور آپریشنل فریم ورک کی تشکیل کی راہ ہموار کی جا سکے جو پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام کی بروقت اور قابلِ اعتماد فراہمی کو متاثر کرتے ہیں۔رائٹ آف وے سے متعلق مسائل، خصوصاً ٹرانسمیشن لائنز اور متعلقہ انفراسٹرکچر کے لیے زمین کے حصول میں درپیش قانونی اور عملی مشکلات، پاکستان میں گرڈ کی توسیع کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹوں میں شامل ہیں۔