میوہسپتال:ایکسرے مشین کارزلٹ کلیئر نہ ہونے سے مریض پریشان

میوہسپتال:ایکسرے مشین کارزلٹ  کلیئر نہ ہونے سے مریض پریشان

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )میو ہسپتال کی ایکسرے مشین کا رزلٹ کلیئر نہ ہونے سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ،لواحقین ہسپتال کے سٹریچر پر ہی اپنے مریض کو باہر روڈ پر لے آئے۔

 مریض محمد دین کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ ٹریفک حادثے میں میری ٹانگ ٹوٹ گئی، صبح 6 بجے کے میو ہسپتال میں آئے ہیں ، ہسپتال سے ایکسرے کرائے جس کے رزلٹ کلیئر نہیں آئے ۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر مدبر رحمان کا کہنا تھا کہ ہم اس کی مکمل تحقیقات کر ینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں