ہیلتھ یونیورسٹی ، آئی ٹی یو میں مفاہمتی یادداشت پردستخط
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب (آئی ٹی یو) کے درمیان مشترکہ تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیمی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔
تقریب یو ایچ ایس میں منعقد ہوئی۔معاہدے پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور اور وائس چانسلر آئی ٹی یو پروفیسر ڈاکٹر عدنان نور میاں نے دستخط کیے ۔مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں جامعات مشترکہ تحقیقی منصوبوں، ڈیٹا شیئرنگ، علمی اشاعتوں اور تحقیقی نتائج کو عملی شکل دینے کیلئے مل کر کام کریں گی۔