سرکاری کالجز میں انٹر ٹیک سٹریم متعارف کرانے کی منظوری

سرکاری کالجز میں انٹر ٹیک سٹریم متعارف کرانے کی منظوری

ابتدائی مرحلے میں تین سے چار مختلف ٹیکنیکل سکلز متعارف کرائی جائیں گی

لاہور(عاطف پرویز سے )پنجاب کے سرکاری کالجز میں طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ حکومت نے کالجز میں انٹر ٹیک سٹریم متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے ، جس کا مقصد نوجوانوں کو عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے ۔حکام کے مطابق منتخب سرکاری کالجز میں نئے تعلیمی سال سے انٹر ٹیک پروگرام کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ اس کے لیے تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انٹر ٹیک کا نصاب ٹیکنیکل بورڈ سے حاصل کیا جائے گا اور ابتدائی مرحلے میں تین سے چار مختلف ٹیکنیکل سکلز متعارف کرائی جائیں گی۔ہائر ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کو مرحلہ وار وسعت دی جائے گی۔ اس سے قبل سرکاری سکولوں میں میٹرک ٹیک پروگرام کامیابی سے جاری ہے ، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔تعلیمی ماہرین کے مطابق اس اقدام سے توقع کی جا رہی ہے کہ کالجز سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ نہ صرف تعلیم یافتہ ہوں گے بلکہ ہنر مند بھی بنیں گے اور فوری طور پر روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں گے ، جس سے بیروزگاری میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں