ریسٹورنٹ رائیڈر کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار
لاہوور(این این آئی)سندر میں ریسٹورنٹ کے رائیڈر سے مبینہ ڈکیتی کا واقعہ ڈرامہ نکلا۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے گن پوائنٹ پر 3 لاکھ 46 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور پرس چھیننے کا دعوی ٰکیا تھا۔۔۔
تاہم شواہد اور تفتیش میں واقعہ من گھڑت ثابت ہوا۔پولیس کے مطابق رائیڈر احسان کمپنی کی رقم بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا لیکن رقم خوردبرد کرنے کے لیے اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔