چلڈرن ہسپتال:بچی کیلئے او پوزیٹوکی ضرور ت پرورچوئل بلڈ بینک متحرک
لاہور(کرائم رپورٹر)چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیرِ علاج بچی انیلا کے لیے او+ خون کی فوری ضرورت پیش آئی، جس پر اہلِ خانہ کی ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی ورچوئل بلڈ بینک متحرک ہوگیا۔
سیف سٹی کے بلڈ بینک ڈیٹا بیس کی مدد سے فوری طور پر موزوں ڈونر تلاش کیا گیا۔پولیس کانسٹیبل راشد ایلون نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے فوری طور پر خون عطیہ کیا، جس کے نتیجے میں بچی کو بروقت خون فراہم کیا گیا اور اس کی جان بچانے میں مدد ملی۔