اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے : عباس مگسی
لاہور(خبر نگار)پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے حکومتِ پنجاب سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ شعبہ تعلیم سے وابستہ تمام ملازمین، خصوصاً یونیورسٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے دو دن کی کٹوتی کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔
انہوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت وفاقی حکومت نے تعلیم اور صحت جیسے اہم شعبوں کو اس نوعیت کی کٹوتیوں سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ جبکہ اس کے برعکس حکومتِ پنجاب نے ان شعبوں پر بھی اس فیصلے کا اطلاق کرتے ہوئے دو روزہ تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایات جاری کی ہیں۔