رواں سال خواتین سے زیادتی ، اغوا کے واقعات میں اضافہ
4ماہ میں خواتین سے زیادتی کے 205،پچھلے سال 222واقعات :رپورٹ
لاہور(کرائم رپورٹر) خواتین، بچے ،بچیوں سے زیادتی ،اغوا کے واقعات میں کمی کے دعوے اپنی جگہ مگرحقائق برعکس ہیں، رواں سال 2174 واقعات ہوئے ،گزشتہ سال 1983واقعات رونما ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 4ماہ میں خواتین سے اجتماعی زیادتی کے 27 واقعات ہوئے جوکہ گزشتہ سال 24 واقعات تھے اسی طرح بچوں سے زیادتی کے 84واقعات سامنے آئے ،گزشتہ سال 80 واقعات ہوئے تھے جبکہ 4 ماہ میں بچیوں سے جنسی درندگی کے 34 ،گزشتہ سال 23 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ اعداد و شمار میں رواں سال 4ماہ میں خواتین کے اغوا کے 1104واقعات رپورٹ ہوئے جوگزشتہ سال 934 تھے جبکہ رواں سال 4ماہ میں شادی شدہ خواتین کے اغوا کے 483 واقعات ہوئے جو گزشتہ سال 503 واقعات تھے اسی طرح کمسن بچوں کے اغوا کے237 واقعات ہوئے، گزشتہ سال 197واقعات ہوئے ۔رواں سال 4ماہ میں خواتین سے زیادتی کے 205،گزشتہ سال 222واقعات ہوئے تھے، سی سی ڈی اورانویسٹی گیشن پولیس متعدد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔