قرآن محل سے پنکھے چوری کرنیوالا ملزم دھرلیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور پولیس نے قرآن محل سے پنکھے چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان نے کہا باٹا پور پولیس نے قرآن محل سے پنکھے چوری ہونے پر متاثرہ شہری محمد بوٹا کی درخواست موصول ہوتے ہی نا معلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزم گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا گزشتہ روز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو چوری کیے ہوئے پنکھوں سمیت گرفتار کر لیا۔