لاہورپریس کلب میں ویٹرنری میڈیکل ورکشاپ کا اہتمام

لاہورپریس کلب میں ویٹرنری  میڈیکل ورکشاپ کا اہتمام

لاہور (آن لائن) لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی نے ممبران کیلئے گھروں میں پالے جانے والے جانوروں اورخوبصورت پرندوں کو لاحق بیماریوں۔۔۔

دیکھ بھال اور علاج کے حوالے سے علی ویٹرنری ہسپتال کے تعاون سے نثار عثمانی آڈیٹوریم لاہور پریس کلب میں ویٹرنری میڈیکل ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ نجی ویٹرنری ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر احمد علی چودھری نے  پالتوجانوروں اور پرندوں کی صحت بارے آگاہ کیا۔  جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے کہاکہ منتخب گورننگ باڈی ممبران کی فلاح و بہبود اورکلب سمیت ہرسطح پر سہولتیں پہچانے کے اپنے وعدے پر عمل پیرا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں