فوڈ اتھارٹی:قوانین کی خلاف ورزی پر 20 یونٹس کو جرمانہ
لاہور(اے پی پی)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے 21 یونٹس کی چیکنگ کی اور قوانین کی خلاف ورزی پر 20 یونٹس کو جرمانہ عائد کردیا۔۔۔
جبکہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں معروف بیورجز یونٹ بند اور 3ہزار 744لٹر ناقص جوس ضبط کرلیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے مطابق جوس کا لیبل پنجاب فوڈ اتھارٹی سے غیر منظور شدہ، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی نہ تھے ، ٹوٹے فرش پر گندا پانی، چینی اور دیگر اجزا کی ناقص سٹوریج پائی گئی، حشرات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہ تھے ، صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔