پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار

پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار

مالکان کو اپنے پالتو کتوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا، رجسٹریشن فارم جاری ،رجسٹریشن فارم میں مالک کا نام، کتے کی نسل سمیت دیگر ضروری تفصیلات درج کرنا ہونگی پالتو کتوں کی ویکسینیشن بھی لازمی ہوگی جس کیلئے شہریوں کو لائیو سٹاک اداروں سے رجوع کرنا ہوگا،عوامی مقامات پر کتوں کو آزاد گھمانے پر پابندی ہوگی:حکومتی ہدایت

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے شہری و دیہی علاقوں میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے باقاعدہ فارم جاری کر دیا۔ حکومتی ہدایات کے مطابق گھروں، ڈیروں اور گلی محلوں میں کتے رکھنے والے افراد کو اپنے پالتو جانوروں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا، رجسٹریشن فارم میں مالک کا نام، کتے کی نسل سمیت دیگر ضروری تفصیلات درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پالتو کتوں کی ویکسینیشن بھی لازمی ہوگی جس کیلئے شہریوں کو لائیو سٹاک اداروں سے رجوع کرنا ہوگا۔ عوامی مقامات پر کتوں کو آزاد گھمانے پر پابندی عائد کردی گئی ، انہیں باندھ کر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات کیخلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں، خصوصاً بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں