ماہرِ اقبالیات کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
لاہور(خبر نگار)اقبال اکادمی پاکستان کے زیرِ اہتمام ممتاز ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر محمد رفیق خان (مرحوم) اور۔۔۔
نامور ادیب و محقق ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم (مرحوم) کی علمی، ادبی اور تحقیقی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایوان اقبال میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ملک کی ممتاز علمی، ادبی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی اور مرحومین کی علمی، فکری اور ادبی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔مقررین میں ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی ،ڈاکٹر زاہد منیر عامر، ڈاکٹر شفیق عجمی، تفاخر محمود گوندل، فرخ سہیل گوئندی، اشرف عاصمی، صاحبزادہ حذیفہ اشرف عاصمی ، ولایت فاروقی، مامون الرشید، عبداللہ رفیق نے مرحومین کی شخصیت، فکر اور علمی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔