2من سے زائد ایکسپائر اشیا اور باسی کھانے تلف

 2من سے زائد ایکسپائر  اشیا اور باسی کھانے تلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )سمن آباد، پرانی انارکلی، مون مارکیٹ اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے۔۔۔

 5 یونٹ بند، 2کو 2لاکھ 50ہزار کے جرمانے عائد جبکہ 2من سے زائد ایکسپائر اشیا اور باسی کھانے تلف کر دیے گئے ۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ معروف ریسٹورنٹ، معروف سٹور، 2سنیکس یونٹ اور معروف برانڈ کا ڈیری یونٹ بند کردیا، سابقہ لیے جانے والے سیمپل فیل ہونے پر معروف کمپنی کا ڈیری یونٹ بند کیا گیا، معروف سپر سٹور سے ہلدی کا سیمپل فیل پر سٹور بند کر دیا گیا، انتہائی لازم پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر سنیکس یونٹ فعال تھا، سنیکس کی تیاری میں ممنوعہ اور کھلے اجزا کا استعمال کیا جارہا تھا، پروڈکشن ایریا میں حشرات اور چوہوں کی بھرمار، گندے فریزر پائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں