جید عالم دین مولانامحمد ادریس کی شہادت پر افسوس کا اظہار

جید عالم دین مولانامحمد ادریس  کی شہادت پر افسوس کا اظہار

لاہور (سیاسی نمائندہ) جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے۔۔۔

 شیخ الحدیث جے یوآئی کی مرکزی مجلس شوری کے معززرکن جید عالم دین سابق ایم پی اے مولانامحمد ادریس کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کے ظالمانہ قتل پر جے یوآئی،دینی طبقہ، مدارس وعلما کے ساتھ ساتھ ہر پاکستانی غمزدہ ہے۔ دردناک شہادت پاکستان کیخلاف ایک گہری اور گھناؤنی سازش ہے انہوں نے کہاکہ یہ حملہ مولانا مرحوم پر نہیں بلکہ ملک میں امن اور مظلوم انسانیت پر حملہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں