پنک بٹنزکی تنصیب اور باڈی کیمروں کی خریداری کیلئے ٹھیکہ
حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب پولیس کو 2ارب84کروڑ کے فنڈز جاری
لاہور (کرائم رپورٹر )تھانوں کے باہرپینک بٹنز کی تنصیب اورباڈی کیمروں کی خریداری کے لئے کنٹریکٹ جاری کردیا گیا۔این آرٹی سی کو پینک بٹنز اور باڈی کیمز کی خریداری کا کنٹریکٹ جاری کیا گیا۔عوامی شکایات کے ازالے کے نظام اور جرائم کی نگرانی ڈیجیٹلائزڈ شواہد کی ریکارڈنگ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا تھا۔محکمہ خزانہ پنجاب نے حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب پولیس کو 2ارب84کروڑ کے فنڈز جاری کردئیے ۔باڈی کیم ، پینک بٹن اور موبائل فونز سمز کی خریداریاں کی جائیں گی ،تھانوں اور پی ایچ پی کی چوکیوں کے لئے 14سو59پینک بٹنز خریدے جائیں گے ۔ضلعی پولیس،پی ایچ پی اور ٹریفک پولیس کے لئے 25ہزار264باڈی کیمرے خریدے جائیں گے ۔تمام فارمیشنز کے لئے 26ہزار723فورجی سمز بھی خریدی جائیں گی۔رواں سال میں این آر ٹی سی پینک بٹنز اورباڈی کیمروں کی خریداری کرکے تنصیب کا عمل مکمل کرے گی۔