انٹرمیڈیٹ کی درسی کتب کی فراہمی بھی تاخیر کا شکار

انٹرمیڈیٹ کی درسی کتب کی فراہمی بھی تاخیر کا شکار

درسی کتب کی ایلوکیشن بھی اسی ہفتے مکمل کر لی جائے گی:حکام

لاہور(خبر نگار)میٹرک کے بعد اب انٹرمیڈیٹ کی درسی کتب کی فراہمی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کی کتابوں کی ایلوکیشن بروقت نہ ہونے سے چھپائی کا عمل شروع نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق ہر سال گیارہویں اور بارہویں جماعت کی درسی کتب کی ایلوکیشن فروری اور مارچ میں مکمل کر لی جاتی ہے ، تاہم رواں سال یہ عمل تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ ایلوکیشن میں تاخیر کے باعث کتابوں کی چھپائی بھی شروع نہیں ہو سکی، جس سے طلبہ اور تعلیمی اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔پبلشرز کا کہنا ہے کہ نجی کالجز میں پری انٹر کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے ، جبکہ ہر سال مئی سے انٹرمیڈیٹ کی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔دوسری جانب پیکٹا حکام کے مطابق ابھی انٹرمیڈیٹ کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز نہیں ہوا اور کلاسز شروع ہونے سے قبل تمام درسی کتب مارکیٹ میں فراہم کر دی جائیں گی۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ درسی کتب کی ایلوکیشن بھی اسی ہفتے مکمل کر لی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں