گٹکا تیار کرا کے فروخت کرنے والے 4 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹری )بادامی باغ پولیس کی کارروائی، گٹکا تیار کرا کے فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لیے ۔۔۔
۔ترجمان کے مطابق ایس پی سٹی کی سربراہی میں گٹکا مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران بادامی باغ پولیس نے پان شاپ کی آڑ میں گٹکا کی خرید وفروخت اور سپلائی کرنے والے ملزمان اعظم،سیف اللہ،اکرم اور عبد الغفار کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6 گیلن تیار گٹکا اور خام مال سمیت تیار کرنے والے آلات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔