مانگا منڈی کے علاقے میں حادثہ ، شہری جاں بحق

مانگا منڈی کے علاقے میں حادثہ ، شہری جاں بحق

لاش مردہ خانے منتقل ، ڈرائیور نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش

لاہور (کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے ٹریفک حادثہ میں شہری کے جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران شہری جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت فیض جیلانی کے نام سے ہوئی، اس دوران ٹرک ڈرائیور نے ایکسیڈنٹ ہونے کے بعد موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، مانگا منڈی پولیس نے 15 پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں