پنجاب :کیسز میں اضافہ ، ڈینگی کے 22 مریض رپورٹ
ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ڈینگی سرویلینس تاحال شروع نہ کی جا سکی
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )لاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ۔ شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ڈینگی مریض رپورٹ ، شہر میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے ، پنجاب میں ڈینگی کے 22 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، لاہور میں تیس ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ، شہر میں موجود ڈینگی ہاٹ سپاٹ خطرے کی علامت ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ڈینگی سرویلینس تاحال شروع نہ کی جا سکی ،رواں سال ڈینگی وائرس میں اضافہ کا امکان ہے ، صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹ پر مکمل فوکس کیا جا رہا ہے ۔شہریوں کو بھی چاہئے کہ ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں جس گھر سے بھی ڈینگی کا لاروا برآمد ہوا، وہاں پر ریڈ سٹکیر لگایا جائے گا جن علاقوں میں ڈینگی لاروا یا مریض رپورٹ ہو وہاں ڈینگی سپرے لازمی کرائیں۔