محکمہ لیبر،اوورسیز ایمپلائز میں معاہدہ
لاہور(خبر نگار)لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور اوورسیز ایمپلائز کارپوریشن کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب ۔۔
،صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت منشااللہ بٹ اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس چودھری سالک حسین نے خصوصی شرکت کی۔ ڈی جی لیبر ویلفیئر کلثوم حئی اورایم ڈی اوورسیز ایمپلائز کارپوریشن نصیر خان کاشانی نے ایم اویوپر دستخط کیے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کے تحت ہنر مند تعلیم یافتہ ورکرز کیلئے مشاورتی خدمات،بیرون ملک ملازمت کیلئے رہنمائی اور ڈیٹا شیئرنگ بارے اقدامات کیے جائیں گے جس سے نوجوانوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھیں گے ۔