عیدالاضحی پر جانوروں کی من مانی قیمتوں کیخلاف7روز میں فیصلہ کرنیکاحکم

عیدالاضحی پر جانوروں کی من مانی قیمتوں  کیخلاف7روز میں فیصلہ کرنیکاحکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں میں من مانی قیمتوں، قصابوں کی رجسٹریشن اورسڑکوں پر سری پائے بھوننے پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔

 عدالت نے متعلقہ حکام کو 7دن میں فیصلہ کرنے کاحکم دیکر کیس نمٹا دیا۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری منیب طارق کی درخواست پر سماعت کی، مؤقف اختیار کیاگیا کہ عیدالاضحی سے قبل مویشی منڈیوں میں سرکاری نرخ نامے نہ ہونے پربیوپاری من مانے دام وصول کرتے ہیں اور وزن کے مطابق قیمتوں کا کوئی مؤثر نظام نہیں۔، شہریوں کو دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ عید کے دوران ہزاروں غیر تربیت یافتہ افراد قصائی کام کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں