وزیر اعلیٰ مارکیٹس کے اوقات کار پر نظر ثانی کریں :مجاہد مقصود بٹ

 وزیر اعلیٰ مارکیٹس کے اوقات کار  پر نظر ثانی کریں :مجاہد مقصود بٹ

لاہور ( کامرس رپورٹر)صدرـ انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہاہے کہ عیدسیزن جاری ہے ، وزیر اعلیٰ مارکیٹس کے۔۔

 اوقات کار پر نظر ثانی کریں ۔پریس کلب میں عہدیداران کی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تاجرلاک ڈاؤن سے سخت پریشان ہیں ،معرکہ حق کا جشن تو منالیا،اب معرکہ معیشت میں فتح بھی حاصل کرنی چاہئے ۔ رات 8 بجے کی پابندی سے ریٹیل مارکیٹس بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔مطالبات نہ مانے گئے تو بھرپور تاجر رابطہ مہم شروع کرینگے اورآئندہ پریس کانفرنس سڑک پر ہوگی۔ جنرل سیکرٹری طیب میر ،سیکرٹری انفارمیشن حافظ علاؤ الدین سمیت مختلف مارکیٹس و بازاروں کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے کہا پیرا فورس کے طریقہ کار پر شدید تحفظات ہیں۔فوری باڈی کیم لگائے جائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں