مختلف مقامات پر چوری کی وارداتوں میں ملوث3گروہ گرفتار
ملزموں سے چوری شدہ موٹرسائیکل،رکشے ،نقدی ،ناجائزاسلحہ برآمدکرلیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر )مختلف مقامات پر چوری کی وارداتوں میں ملوث3 گروہ گرفتارکرلئے گئے ۔چوکی بی بی پاکدامن پولیس نے خفتہ اطلاع پر نئی سڑک کھنڈر کے پاس ریکی کرکے گن پوائنٹ پر وارداتیں اورڈپلیکیٹ چابیوں سے موٹرسائیکل کا لاک کھول کر چوری کرنیوالے ملزموں نعمان اور زین کو گرفتار کر کے د و چوری شدہ موٹرسائیکل، پستول اور چابیوں کا گچھا برآمد کر لیا۔ لوئرمال پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم حیدر اور عمر کو گرفتار کر کے دوموٹر سائیکل 1 لوڈر رکشہ نقد رقم موبائل اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔چوہنگ پولیس نے رکشے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم اصغر ، ارشاد اور افضل خان کو گرفتار کر کے چوری شدہ رکشے ،اسلحہ اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کر لی ۔ ڈولفن اسکواڈ نے ای ایپ کی مدد سے چوری، ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ملوث ملزموں عتیق، خرّم، نثار، مستجاب اور سجاد کو گرفتار کر لیا۔