چھت گرنے سے 2مزدور زخمی

 چھت گرنے سے 2مزدور زخمی

قصور(نمائندہ دنیا)منگل منڈی میں گھرکی چھت گرنے سے کام میں مصروف 2 مزدور شدید زخمی ہوگئے ۔

تعمیراتی کام کیا جا رہا تھا کہ بوسیدہ چھت بوجھ برداشت نہ کرنے پر اچانک نیچے آ گری۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افرادکی مدد سے دونوں زخمیوں 45سالہ امجد اور 35سالہ رزاق کو بحفاظت ملبے سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں