لیسکودفتر میں شکایات پرسماعت
ننکانہ صاحب (خبر نگار)ڈپٹی رجسٹرار وفاقی محتسب فیصل آباد زون یاسر شبیر ملک کی ایس ای لیسکو آفس ننکانہ صاحب میں عوامی شکایات پر سماعت، 44 سائلین کو ریلیف فراہم کیا۔
انہوں نے لیسکو سے متعلقہ 34، سوئی گیس سے متعلقہ 8جبکہ بینک اور نادرا سے متعلقہ ایک ایک شکایت پرتمام درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا اور اس موقع پر کہا کوئی بھی پاکستانی وفاقی محکموں سے متعلقہ اپنی شکایات فوری اور آسان ترین طریقے سے جمع کروا سکتے ہیں ، کسی وکیل یا فیس کی کوئی ضرورت نہیں، لوگوں کا وفاقی محتسب پر اعتماد ہمارے لئے فخر کی بات ہے جسے ہم برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔