پنجاب یونیورسٹی آسا کی جنرل باڈی کااجلاس
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ، خبرنگار )پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (آسا) کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس الرازی ہال میں منعقد ہوا جس میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آسا کی موجودہ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نیازی نے کی جبکہ سیکرٹری آسا انجینئر پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد نے تنظیمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اساتذہ کو مختلف امور اور ایجنڈے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری آسا انجینئر پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد نے کہا کہ تنخواہوں میں کٹوتی اور ترقیوں کے عمل میں تاخیر اساتذہ کے لیے شدید ذہنی اور مالی پریشانی کا باعث بن رہی ہے ۔