اے ڈی پی سکیمیں ، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اے ڈی پی سکیموں کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایم ڈی واسا نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے ،اجلاس کے دوران مین ہول سیفٹی نیٹس کی تنصیب کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا، 35 سب ڈویژنز کے اندر 11 ہزار کے قریب سیفٹی نیٹ انسٹال کی جائیں گی۔سیفٹی نیٹ گنجان آباد علاقوں میں موجود مین ہولز پر انسٹال کی جائیں گی۔