خواتین کالج باغبانپورہ کی بی ایس تقریب

 خواتین کالج باغبانپورہ کی بی ایس تقریب

لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ لاہور میں بی ایس پروگرام 2020-2024تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی طالبات کو ان کی تعلیمی کامیابی پر ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی سپیشل سیکرٹری آف ایجوکیشن تجمل عباس، ڈی پی آئی کالجز سید انصر اظہر ،نعیم اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ، ڈاکٹر رابعہ اختر ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ پلاننگ نے شرکت کی اورطالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ پرنسپل کوثر پروین نیازی نے کہا کہ ہمارے بچے اگر کامیابی کی اس منزل پر کھڑے ہیں، تو اس کا سہرااساتذہ کرام کے سر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں