قتل کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے قتل کیس کے ملزم یاسر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
وکیل چودھری نصیر کمبوہ نے مؤقف اپنایا کہ ملزم یاسر پر قتل اقدام قتل کے 8 کیسز درج ہیں، ملزم کو چشم دید گواہان نے شناخت کیا،پولیس تفتیش میں بھی ملزم گنہگار پایا گیا ہے۔ ،استدعا ہے کہ عدالت ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرے ۔