نابینا افراد کو بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے نابینا افراد کو محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سرکاری وکیل سے 25مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیاکہ محکمہ ایجوکیشن میں بھرتیوں کیلئے انٹرویو ہوگئے ،محکمہ ایجوکیشن نے انٹرویو کے بعد بھرتی نہیں کیا ۔