اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر )عیدالضحیٰ پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے لاہور ٹریفک پولیس نے اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔
سی ٹی او لاہور نے ٹرانسپورٹرز کو خبردار کیا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے اور گاڑیوں میں مقررہ تعداد سے زیادہ سواریاں بٹھانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ٹرانسپورٹرز کے ساتھ میٹنگز کریں ۔