مویشی منڈیوں کی نیلامی سے 13ارب کی بولیاں وصول
مویشی منڈیو ں میں آئندہ مالی سال کیلئے صرف ایک یونیفائیڈ فیس لاگو
لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )مویشی منڈیوں کی نیلامی سے 13ارب 28کروڑ روپے کی بولیاں وصول ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق 108مویشی منڈیوں کی نیلامی کامیاب، 6منڈیوں کی دوبارہ بولی ہوگی۔ پنجاب کیٹل کمپنی نے مویشی منڈیو ں میں آئندہ مالی سال کیلئے صرف ایک یونیفائیڈ فیس لاگو کردی۔ آئندہ مالی سال 2026-27 سے مویشی منڈیوں میں پرالی، تندی، کھرلی اور چارپائی فیس مکمل طور پر ختم کردی گئی۔ متعدد فیسوں کے خاتمے سے مویشی پال حضرات کوفیسوں کی مد40فیصد ریلیف ملے گا۔ آئندہ مالی سال سے مویشی منڈیوں میں بڑے جانور پر 1500 جبکہ چھوٹے جانور پر 300 روپے فیس مقرر کر دی گئیں ۔آئندہ مالی سال سے مویشی منڈیوں میں تمام اضافی فیسوں کے بجائے صرف ایک یونیفائیڈ فیس نافذ۔آئندہ مالی سال سے مویشی منڈیوں میں ٹرک، مزدہ،بیڈ فورٹ،6ویلراور 22 ویلر کی پارکنگ فیس ختم کر دی۔مویشی منڈیوں میں جانوروں کی ای ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے صرف ایگزٹ پوائنٹ پر فیس وصول ہوگی۔ چیف ایگزیکٹو کیٹل مینجمنٹ کمیٹی بلال ہاشم کا کہنا ہے کہ نئی آکشن پالیسی سے اوورچارجنگ اور غیر قانونی مویشی منڈیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔مویشی منڈیوں میں شفاف اور منظم نظام کے فروغ کیلئے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں۔