مختلف محکموں میں اسامیوں پر بھرتی کیلئے حتمی نتائج کااعلان

مختلف محکموں میں اسامیوں پر بھرتی کیلئے حتمی نتائج کااعلان

گجرات ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی 6اسامیوں پر 6امیدوار کامیاب

لاہور(خبر نگار)پی پی ایس سی نے محکمہ انہار، پنجاب فوڈ اتھارٹی، پیرا اور دیگر مختلف محکموں میں اسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں حتمی نتائج اور نظرثانی شدہ میرٹ لسٹس کا اعلان کر دیا ہے ۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق گجرات ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی 6 اسامیوں پر 6 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔مزید برآں نظرثانی شدہ میرٹ لسٹ میں محکمہ انہار کے سرگودھا ریجن میں ذیلدار کی 11 اسامیوں پر 11 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔اسی طرح محکمہ انہار کے فیصل آباد ریجن میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 41 اسامیوں پر 41 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ جنرل انڈسٹریز لاہور میں انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آفیسر کی7اسامیوں پر7 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ مزید یہ کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں اکاؤنٹنٹ کی 10اسامیوں پر 10امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں تمام کامیاب امیدواروں کو نوٹیفکیشنز جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ مکمل تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں