ائیرپورٹ : پرندوں کے گھونسلے ،کچرے کو فوری ختم کرنیکا حکم
تعاون نہ کرنے والوں کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب میں برڈ ہیزرڈ کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ، لاہور ائیرپورٹ برڈ ہیزرڈ پر اعلیٰ سطح اجلاس، فوری اقدامات کا فیصلہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں لاہور ائیرپورٹ منیجر اور منیجر ائیرسائیڈ نے شرکت کی۔پی اے اے کے مطابق برڈ ہیزرڈ پوائنٹس ختم کرنے کیلئے 3 روز کی ڈیڈ لائن مقرر،تمام خطرناک مقامات کی قبل و بعد تصاویر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی،مویشی باڑے ، پرندوں کے گھونسلے اور کچرے کے ڈھیر فوری ختم کرنے کا حکم،لیزر لائٹس اور عید کچرا/ویسٹ پر سیکشن 144نافذ کرنے کی ہدایت، تعاون نہ کرنے والوں کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈی جی وائلڈ لائف کو فوری ڈی نیسٹنگ اور ٹریمنگ کی ہدایت،کھلے کچرا ڈمپ فوری ڈھانپنے اور غیر قانونی ڈمپ ختم کرنے کا حکم،کھلے کچرے میں ملوث افراد اور سوسائٹیز پر جرمانے اور ایف آئی آرز کا فیصلہ کیا گیا۔لاہور ماڈل کو پنجاب کے تمام ائیرپورٹ شہروں میں نافذ کرنے کی تجویز دی گئی تاکہ محفوظ فضائی آپریشنز کیلئے پنجاب بھر میں مربوط اقدامات کیے جاسکیں۔