عیدالاضحیٰ : داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت
لاہور(کرائم رپورٹر )عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد نے علی الصبح مختلف ناکہ جات کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی بلال احمد نے ناکہ محمود بوٹی، ناکہ سگیاں سمیت دیگر اہم ناکہ جات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ایس پی ڈولفن نے کہا کہ شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔