زچہ و بچہ کی صحت بارے یونیسیف کے اشتراک سے ڈائیلاگ کا انعقاد

زچہ و بچہ کی صحت بارے یونیسیف  کے اشتراک سے ڈائیلاگ کا انعقاد

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) پنجاب میں زچہ و بچہ کی صحت اور غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے حکومتِ پنجاب اور یونیسیف پاکستان کے اشتراک سے لاہور میں اعلیٰ سطحی پالیسی ڈائیلاگ منعقد ہوا۔

نجی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار میں صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، یونیسیف پنجاب کے چیف فیلڈ آفس رمیز بہبودوف، عالمی ادارہ صحت، ورلڈ بینک، ماہرین صحت، پالیسی سازوں اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں