پنجاب حکومت اور ڈنمارک کا گرین اقدامات میں تعاون پر اتفاق

پنجاب حکومت اور ڈنمارک کا گرین  اقدامات میں تعاون پر اتفاق

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب حکومت اور ڈنمارک کا گرین اقدامات اور ویسٹ ٹو انرجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ،ڈنمارک کی سفیر ماجہ مارٹنسن کی وزیر بلدیات کے ساتھ ملاقات، رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ لاہور، ڈی جی خان اور چکوال میں ویسٹ ٹو ویلیو پائلٹ پراجیکٹس شروع ہیں،ڈینش سفیر کاکہناہے کہ اگلی بار وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کیلئے پھر لاہور آئوں گی، لینڈفِل سائٹ کا بھی معائنہ کروں گی،پنجاب حکومت اور ڈنمارک نے ماحول کے تحفظ کیلئے گرین اقدامات اور ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں