ایپکا کا مہنگائی کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیاگیا۔
مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی ۔احتجاج میں صدر ایپکا لاہور مختار گجر کی سربراہی میں مختلف محکموں کے ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔مظاہرین کی جانب سے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں سے سرکاری ملازمین شدید پریشان ہیں ،صوبے بھر کے سرکاری دفاتر میں خوف کا سا ماحول بنا دیا گیا ہے ،پنشن اور گریجویٹی کے رولز میں ترمیم واپس لی جائے ۔